سابق کوآرڈینیٹر وزیراعظم آزادکشمیر برائے یورپ چوہدری نعیم اختر میرپور پہنچ گئے

جمعرات 1 اگست 2024 16:42

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2024ء) چیئرمین جموں وکشمیر فورم فرانس،ممبر مرکزی مجلس عاملہ مسلم لیگ ن وسابق کوآرڈینیٹر وزیراعظم آزادکشمیر برائے یورپ چوہدری نعیم اختر میرپور پہنچ گئے،دورہ میرپور کے دوران انھوں نے چیئرمین رئیل اسٹیٹ آزادکشمیر شیخ عبدالرشید کے کزن اور چوہدری خلیل احمد،چک ساگر کی ہمشیرہ محترمہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی،متوفین کے لئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل پر اجر عظیم کی دعا کی اس موقع پر پسماندگان سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نعیم اختر نے کہا کہ موت ایک اٹل حقیقت ہے ہر ذی روح کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے یہ دنیا فانی ہے ہم سب اللہ تعالیٰ اور اس کے آخری نبی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے احکامات پر عمل پیرا ہو کر دنیا اور آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں جو آج ہم اس دنیا میں بوئیں گے ویسا انعام ہی ہمیں ملے گا اس لئے زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کرنے چاہیے اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ وہ حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر آج سے جتنے بھی مسلمان اس دنیا سے چلے گئے ہیں ان کی کامل بخشش ومغفرت فرمائے اور ہم سب کو زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔