اوپن یونیورسٹی میں ٹیچرز ٹریننگ پروگرامز کے داخلے یکم ستمبر سے شروع ہوں گے

جمعرات 1 اگست 2024 16:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2024ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ٹیچرز ٹریننگ(ڈیڑھ، اڑھائی اور چار سالہ بی ایڈ)پروگرامز کے داخلے یکم ستمبر سے شروع ہوں گے۔سمسٹرخزاں 2024 کے دوسرے مرحلے میں پیش کئے جانے والے دیگر پروگرامز میں ایسوسی ایٹ ڈگری(بی اے/بی کام)، پوسٹ گریجوٹ ڈپلومہ پروگرامز اور بی ایس(او ڈی ایل)پروگرامز بھی شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

ٹیچرز ٹریننگ پروگرامز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا ہے کہ فیکلٹی آف ایجوکیشن ٹیچرز ٹریننگ پروگرامز نہایت کامیابی سے چلا رہی ہے، اب تک لاکھوں کے تعداد میں اساتذہ تربیت حاصل کرچکے ہیں، ملک میں ایسا کوئی سکول، کالج یا یونیورسٹی نہیں جس میں ہمارا تربیت یافتہ استاد خدمات انجام نہ دے رہا ہو۔

واضح رہے کہ سمسٹر خزاں 2024 کے پہلے مرحلے کے داخلے جاری ہیں، میٹرک، ایف اے اور آئی کام پروگراموں کے داخلوں کی آخری تاریخ 5 ستمبر ہے جبکہ بی ایس(فیس ٹو فیس)پروگرامز، ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں کے داخلوں کی آخری تاریخ 20 اگست مقرر کی گئی ہے۔داخلوں کی تفصیلات کے لئے یونیورسٹی کی ویب سائٹ یا ملک بھر میں قائم یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :