بہاولنگر،شہر کی دو ڈسپوزلوں مدنی کالونی اور مدینہ ٹاون کے علاقوں میں پولیو وائرس موجود ہونے کی تصدیق ہوگئی

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم جمعرات 1 اگست 2024 16:30

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 اگست2024ء) شہر کی دو ڈسپوزلوں مدنی کالونی اور مدینہ ٹاون کے علاقوں میں پولیو وائرس موجود ہونے کی تصدیق ہوگئی ۔اردپوائنٹ نے محکمہ صحت ڈی ایچ او کی رپورٹ حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابقبہاولنگر کی دو ڈسپوزلوں میں پولیو وئرس کی تصدیق ہو گئی مدینہ ٹاؤن اور مدنی کالونی کی سیوریج کے پانی کی 2 ڈسپوزلوں کے ای ایس ٹیسٹ کے دوران مذکورہ علاقوں کے سیوریج سیمپلز میں محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق وائلڈ پولیو وائرس پایا گیا ہے  رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیو  وائرس  YB3A-4B کا لنک صوبہ سندھ کے ضلع حیدر آباد سے ہے۔

  مذکورہ وائرس 24 مئی 2024 کو حیدر آباد میں منظر عام پر آیا تھا.۔ پولیو وائرس کی تصدیق پر ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت نے فوری ایکشن لیتے ہوئے  :  متاثرہ علاقوں سمیت شہر گردونواح کی 8 یونین کونسلز میں  ہنگامی طور پر پولیو ویکسینیشن اور سرویلینس کا عمل شروع کر دیا ہے اور 3 روز میں  اربن اور ملحقہ علاقوں میں پولیو ویکسینیشن ، ایچ آر ایم اور مکمل  سرویلینس کی جائے گی  واضح رہے کہ بہاولنگر ضلع سال 2000 سے پولیو فری ہے اور 25 سال بعد پولیو وائرس کی موجودگی کی  تصدیق ہوئی ہے

متعلقہ عنوان :