موسلا دھار بارش ‘چیئر مین وزیر اعلی مانیٹرنگ کمیٹی حاجی نعیم صفدر انصاری کاشہرکے نشیبی علاقوں ‘مختلف ڈرین اور برساتی نالوں کا دورہ

جمعرات 1 اگست 2024 19:08

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2024ء) چیئر مین وزیر اعلی مانیٹرنگ کمیٹی /رکن صوبائی اسمبلی حاجی نعیم صفدر انصاری کاموسلا دھار بارش میں شہرکے نشیبی علاقوں اور مختلف ڈرین اور برساتی نالوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی اور برساتی نالوں میں بارشی پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

چیئر مین وزیر اعلی مانیٹرنگ کمیٹی حاجی نعیم صفدر انصاری نے شہر کے مختلف علاقوں شہباز روڈ ، پرانا لاری اڈا، کالی پل ، نور محل سینما چوک ، چاندنی چوک ، نیشنل بینک چوک سمیت دیگر علاقوں میںبارشی پانی کے نکاسی آب کے عمل کا معائنہ کیا ۔

اپنی نگرانی میں برساتی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں رکاوٹوں کو فوری ہٹوایا ۔انہوں نے میونسپل کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ برساتی نالوں کے اوپر اور گردو نواح میں ناجائز تجاوزات کا فوری خاتمہ کیا جائے۔اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ بارش کے بعدضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کا عملہ فیلڈ میں متحرک رہاجس وجہ سے شہر میں تین تین ، چار ، چار روز کھڑے رہنے والے بارشی پانی کو گھنٹوں میں نکال دیا گیا ہے ۔