این اے 50 میں بہت جلد شیخ آفتاب احمد کی زیر نگرانی سوئی گیس اور بجلی کے منصوبوں پر کام شروع کر دیا جائے گا، حاجی یعقوب خان

جمعرات 1 اگست 2024 19:20

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2024ء) مسلم لیگ ن کے سنیئر نائب صدر حاجی یعقوب خان نے کہا ہےکہ این اے 50 میں بہت جلد شیخ آفتاب احمد کی زیر نگرانی سوئی گیس اور بجلی کے منصوبوں پر کام شروع کر دیا جائے گا، شیخ آفتاب احمد اٹک کی تعمیر و ترقی کے ہیرو ہیں ،میاں شہباز شریف ان کو وفاقی کابینہ میں شامل کریں تاکہ اٹک کی محرومیاں ختم ہو سکیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔حاجی یعقوب خان نے کہا کہ میاں شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے ، حکومت عوام کی پریشانیوں سے آگاہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ آفتاب احمد اٹک کی تعمیر و ترقی کے لیے کوشاں ہیں ان کی قیادت میں بہت جلد ترقیاتی کاموں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔