ٴنوشہرہ گلبرگ آرمر کالونی میں کرکٹ کھیلنے والے بچے گیند کیج کرتے ہوئے سیلابی تالاب میں ڈوب گئے

جمعرات 1 اگست 2024 21:05

uنوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2024ء) نوشہرہ گلبرگ آرمر کالونی میں کرکٹ کھیلنے والے بچے گیند کیج کرتے ہوئے سیلابی تالاب میں ڈوب گئے۔دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق۔ایک کمسن بچے کو بچالیاگیا۔پولیس اور ریسکیو1122کے مطابق نوشہرہ کے پوش علاقے گلبرگ آرمر کالونی کے مقام پر دو بچے تالاب میں ڈوب کر جانبحق ۔دونوں بچے تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جانبحق ہوئے۔

(جاری ہے)

ریسکیوکے مطابق دونوں بچوں کی تلاش کے لیے ایک گھنٹے تک سرچ آپریشن جاری رہا۔ڈوبنے والے بچوں کی شناخت موسی ولد شیر بہاردر عمر 10 سال سکنہ مدینہ کالونی جاں بحق۔علی ولد شیر اسد عمر 11 سال سکنہ مدینہ کالونی جاں بحق کے ناموں سے ہوئی۔ریسکیو 1122 کے غوطہ خوروں نے ڈوبنے والے بچوں کی نعیشیں نکال کر لواحقین کی موجودگی میں قاضی حسین احمد میڈئکل کمپلکس ہسپتال نوشہرہ منتقل کردیا۔