iگورنر سندھ سے امریکہ کے قونصل جنرل کی الوداعی ملاقات

غ*قونصل جنرل کی خدمات پر خراج تحسین‘ نئی ذمہ داری کے لئے نیک خواہشا ت کا اظہار

جمعرات 1 اگست 2024 21:05

W کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2024ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے امریکہ کے قونصل جنرل Conrad Tribbleنے گورنرہائوس میں الوداعی ملاقات کی۔گورنرسندھ نے قونصل جنرل کی نئی ذمہ داری کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات میں ان کے کردار پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

گورنرسندھ نے کہا کہ قونصل جنرل نے پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ قونصل جنرل کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ قونصل جنرل Conrad Tribbleنے کہا کہ پاکستان کے لوگ بہت مہمان نواز اور محبت کرنے والے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے پاکستان سے تعلقات کو ہمیشہ اہمیت دی۔