ضلع جہلم میں وزیراعلیٰ پنجاب کے پروگرام سوشیو اکنامک رجسٹری کے سنٹرز میں توسیع۔

رجسٹریشن سنٹرز کی تعداد 60 سے بڑھا کر 154 کر دی گئی ہے

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعہ 2 اگست 2024 16:51

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 اگست 2024ء ) : ضلع جہلم میں وزیراعلیٰ پنجاب کے پروگرام سوشیو اکنامک رجسٹری کے سنٹرز میں توسیع۔ رجسٹریشن سنٹرز کی تعداد 60 سے بڑھا کر 154 کر دی گئی ہے۔ ضلع بھر میں اب تک 4179 گھرانے رجسٹر ہو چکے ہیں۔ پہلے یہ سنٹرز یونین کونسل کی سطح پر قائم کیے گئے تھے، اب سرکاری دفاتر میں بھی رجسٹریشن سنٹرز قائم کر دیے گئے ہیں جہاں عوام خود کو رجسٹر کروا سکتے ہیں۔

عوام ان سنٹرز سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنی رجسٹریشن جلد از جلد مکمل کروائیں۔

(جاری ہے)

عوام گھر سے بیٹھ کر پورٹل پر بھی خود کو رجسٹرڈ کرا سکتے ہیں اور ہیلپ لائن0800-02345 پر بھی رجوع کر سکتے ہیں۔ رجسٹریشن کے لیے آن لائن ویب پورٹل www.pser.punjab.gov.pk پر بھی اپنے کوائف کا اندراج کیا جا سکتا ہے۔ اس پروگرام کے تحت رجسٹرڈ افراد ہی حکومت پنجاب کے فلاحی پروگراموں کسان کارڈ، ہمت کارڈ، ہیلتھ کارڈ، راشن سکیم، اپنا چھت اپنا گھر سمیت دیگر پروگراموں سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے نجی سماجی تنظیم کے آفس میں منعقدہ سیمینار کی بھی قیادت کی اور عوام کو اس پروگرام کی اہمیت اور فوائد کے حوالے سے آگاہ کیا۔