وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جہلم کے زیر اہتمام

آزادی کپ ویمن ہاکی لیگ کا فائنل میچ کامیابی سے اختتام پذیر

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعہ 2 اگست 2024 16:54

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جہلم کے زیر ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 اگست 2024ء ) : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جہلم کے زیر اہتمام آزادی کپ ویمن ہاکی لیگ کا فائنل میچ کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا۔ فیسٹیول کا مقصد طالبات کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا تھا۔ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل گورنمنٹ گرلز ہائی سیکنڈری سکول نمبر 1 میں منعقد ہوا ۔

ہاکی ٹورنامنٹ میں تین ٹیموں نے حصہ لیا۔ کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا۔

(جاری ہے)

تقریب کی مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر نے کہا کہ آزادی ٹورنامنٹ پروگرام 2024 وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا ایک بہترین اقدام ہے، اس طرح کی صحت مندانہ سرگرمیاں نوجوان نسل کے لیے بہت ضروی ہیں انہوں نے کہا ہے کہ سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد نوجوانوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ آئندہ بھی ایسے فیسٹیولز کا انعقاد کرتی رہے گی تاکہ نوجوانوں کو صحت مند تفریح کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ فیسٹیول کے اختتام پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صباء سحر نے جیتنے والی ٹیم اور بہترین کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا اور ان کی محنت کی تعریف کی۔