میرے قائد کے کانوں میں میرے خلاف زہر گھولا گیا، شیر افضل مروت کا پارٹی سے نکالے جانے پر ردعمل
میں عمران خان کا سپاہی تھا، ہوں اور رہوں گا،غلط فہمیاں پیدا کی گئی ہیں، کوشش کروں گا لیڈر سے ملکر اپنا موقف انکے سامنے پیش کروں،سابق رہنماء پی ٹی آئی کا پیغام
فیصل علوی ہفتہ 3 اگست 2024 11:05
(جاری ہے)
امید کرتا ہوں پارٹی رہنما میرے خلاف بیان بازی سے گریز کریں گے۔
میرے کوئی سیاسی عزائم نہیں لہٰذا اس فیصلے کا میرے مستقبل پر مثبت یا منفی اثر نہیں پڑے گالیکن مجھے افسوس رہے گا کہ مجھے باضابطہ سنے بغیر میرے خلاف یکطرفہ فیصلہ صادر کر دیا گیا۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ اسمبلی کی نشست پر حلقے اور قبیلے کے لوگوں کو اعتماد میں لوں گا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی سے متعلق انہوں نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ میرا لیڈر جلد رہا ہوگا۔اپنے پیغام کے آخر میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ اللہ پاکستان کا اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کا حامی و ناصر ہو، آمین۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور ان سے قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کی منظوری بانی پی ٹی آئی عمران خان نے دی ہے۔پی ٹی آئی کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری فردوس شمیم نقوی نے نوٹیفکیشن جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے سنگین خلاف ورزیوں پر شیر افضل مروت کی بنیادی پارٹی رکنیت منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شیر افضل مروت نوٹس پیریڈ پر تھے۔ بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت ختم کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ کور کمیٹی کے اجلاس میں ہوا جس کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ۔پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ نوٹس پیریڈ کے دوران انضباطی کمیٹی نے محسوس کیا کہ شیر افضل مروت کو پارٹی ضوابط کا کوئی خیال نہیں ہے۔ شیرافضل مروت خود کو پارٹی قوانین سے بالاتر سمجھتے ہیں۔جس سے پارٹی کی تصویر اور پارٹی کا بیانیہ بری طرح مسخ ہوا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت فضل الرحمان کو مختلف آفرز کررہی ہے جبکہ ہمارے پاس ایسی کوئی پیشکش نہیں
-
امیر جماعت اسلامی کا بجلی بلوں میں ٹیکسز ختم کرنے کا مطالبہ
-
تحریک انصاف نے اسلام آباد جلسے کے ہر صورت انعقاد کیلئے پلان اے، بی اور سی تیار کرلیا
-
نوازشریف نے بالکل نہیں کہا کہ عمران خان یا 9مئی کے ملزمان سے بات ہونی چاہیئے
-
مہمند میں غلنئی ہیڈ کوارٹرز پر حملہ ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک
-
اگلے سال گندم کاشت نہیں ہو گی
-
میں پارٹی سیکرٹری اطلاعات ہوں ہٹانے سے متعلق کوئی اطلاعات نہیں
-
سپریم کورٹ میں دیامربھاشا اور مہمند ڈیمز فنڈز کیس 11ستمبر کوسماعت کیلئے مقرر
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں زبردست کمی کے باوجود عوام پر "پٹرول بم" گرا دیا گیا
-
ملک میں عملی طور پر مارشل لا لگا ہوا ہے‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
بانی پی ٹی آئی کا نائب کپتان ہوں چھوڑ کر جانے کا سوچ بھی نہیں سکتا
-
سکیورٹی فورسز کا قلات میں آپریشن ،2 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.