ناروے کپ انڈر 17 سیمی فائنل میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم کو ناروے کے فورڈے کلب نے ہرا دیا

ہفتہ 3 اگست 2024 12:28

اوسلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2024ء) ناروے کپ کے انڈر 17 کیٹیگری کے سیمی فائنل میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم کو ناروے کے فورڈے کلب نے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

مقررہ وقت پر مقابلہ 1-1 سے برابر ہونے کے بعد میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ پر ہوا، پنالٹی شوٹ آؤٹ پر پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم کو 3-4 سے شکست ہوئی۔پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کل تیسری پوزیشن کیلئے ناروے کے سوترا کلب سے مقابلہ کرے گی۔واضح رہے کہ انڈر 15 کیٹیگری میں پاکستان کی ’فیوچر پاکستان‘ ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :