رئوف حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

رئوف حسن کی جانب سے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر

ہفتہ 3 اگست 2024 15:46

رئوف حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2024ء) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے رہنما رئوف حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاجبکہ رئوف حسن کی جانب سے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست بھی دائر کی گئی ہے۔ہفتہ کواے ٹی سی جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں رئوف حسن کے ریمانڈ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

رئوف حسن کو سی ٹی ڈی نے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا۔عدالت نے سی ٹی ڈی کی 7روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب رئوف حسن کی جانب سے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کر دی گئی۔عدالت نے رئوف حسن کی درخواست ضمانت پر 6اگست کے لیے نوٹسز جاری کر دئیے۔وکیل علی بخاری نے کہا کہ گزشتہ سماعت کے فیصلے پر ایک بات کرنا چاہوں گا، اگر بینک اکائونٹس کی تفصیلات جاننی تھیں تو آن لائن چیک کیا جا سکتا تھا۔اے ٹی سی جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ آپ کو فیصلے پر اعتراض ادھر نہیں ہائی کورٹ میں کرنا چاہیے تھا، رئوف حسن کا کال ڈیٹا ریکارڈ، بینک ٹرانسفر یا ملاقات کی تفصیل نکالی ہی سی ٹی ڈی پولیس رئوف حسن کو لے کر اڈیالہ جیل روانہ ہو گئی۔