چیچہ وطنی ، اوکانوالہ بنگلہ گاؤں47،بارہ ایل میں بھائی نے غیرت کے نام پر شادی شدہ بہن کو گلادبا کر قتل کردیا

ہفتہ 3 اگست 2024 17:08

چیچہ وطنی ، اوکانوالہ بنگلہ  گاؤں47،بارہ ایل میں بھائی نے غیرت کے نام ..
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2024ء) چیچہ وطنی کے علاقہ اوکانوالہ بنگلہ میں بھائی نے غیرت کے نام پر شادی شدہ بہن کو تشدد کے بعد گلادبا کر قتل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گاؤں47، بارہ ایل کے رہائشی ملزم محمد اسلام کو شبہ تھا کہ اسکی شادی شدہ بہن ارشاد بی بی کے ایک شخص سے تعلقات ہیں،ملزم نے اسی رنج میں اپنی بہن کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اسی دوران اسے گلا دبا کر قتل کردیا۔ملزم نے بعدازاں پولیس کو گرفتاری دیدی۔پولیس نے مقتولہ کی نعش تحصیل ہسپتال سے پوسٹمارٹم کے بعد تدفین کیلئے لواحقین کے حوالے کردی،مقتولہ دو بچوں کی ماں تھی،گرفتارملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔\378