کراچی : پولیس اہلکار کو ریٹائرڈ پولیس اہلکار نے قتل کردیا

تحقیقات میں اکرم کے قتل میں اس کا دوست ریٹائرڈ اہلکار ہی ملوث نکلا

ہفتہ 3 اگست 2024 17:15

کراچی : پولیس اہلکار کو ریٹائرڈ پولیس اہلکار نے قتل کردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2024ء) پولیس اہلکار کو ریٹائرڈ اہلکار نے قتل کردیا، ریٹائرڈ اہلکار نے تلخ کلامی پر اکرم کو 4 گولیاں ماریں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی داؤد چورنگی ریلوے ٹریک پر فائرنگ سے پولیس اہلکار اور بچے سمیت تین افرااد زخمی ہوئے تاہم اہلکار اسپتال پہنچنے سے پہلے دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ اہلکار اکرام کو 4 گولیاں ماری گئیں،جوسینے اورسرپرلگیں جبکہ فائرنگ کے واقعے میں زخمی صادق کوایک گولی پیرپر اور زخمی ہونے والے 2 سالہ شاہ زیب کے سینے پر ایک گولی لگی۔

حکام نے کہا کہ فائرنگ میں ظفرنامی شہری ملوث ہے جوموقع سے فرارہوگیا تاہم تحقیقات میں اکرم کے قتل میں اس کا دوست ریٹائرڈ اہلکار ہی ملوث نکلا۔پولیس نے بتایا کہ اہلکار محمد اکرم ہوٹل پر دوست ظفر کے ساتھ بیٹھا تھا کہ ریٹائرڈ اہلکار ظفر نے تلخ کلامی پراکرم کو 4 گولیاں مار کر قتل کیا۔حکام کا کہناتھا کہ اکرم اور ظفر کا کسی معاملے پر کافی عرصیسیتنازع چل رہاتھا، مقتول اکرم جیل پولیس میں تعینات اور لانڈھی کا رہائشی تھا۔