وزیر اعلیٰ پنجاب جشن آزادی ہاکی لیگ تحصیل جہلم نے جیت لی،

فائنل میں سوہاوہ کو 4 صفر سے شکست، ڈپٹی کمشنر جہلم نے انعامات تقسیم کیے

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر ہفتہ 3 اگست 2024 17:58

وزیر اعلیٰ پنجاب جشن آزادی ہاکی لیگ تحصیل جہلم نے جیت لی،
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 اگست 2024ء ) : وزیر اعلیٰ پنجاب جشن آزادی ہاکی لیگ تحصیل جہلم نے جیت لی، فائنل میں سوہاوہ کو 4 صفر سے شکست، ڈپٹی کمشنر جہلم نے انعامات تقسیم کیے اور کھلاڑیوں کو شاباش دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر جاری جشن آزادی لیگ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ گورنمنٹ ہائی سکول گراؤنڈ میں منعقد ہوا جس میں جہلم اور سوہاوہ کی ٹیمیں مد مقابل تھیں، فائنل میں جہلم ہاکی کلب نے سوہاوہ کو چار صفر سے شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا ۔

فائنل کی مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے فاتح اور رنر ٹیموں کے تمام کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف کرکے ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے کوشاں ہے، کھیلوں کے مقابلے نوجوانوں کو صحت مند رکھنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں ضلعی انتظامیہ جہلم میں ہر قسم کی کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔