بنی پولیس نے والدہ پر تشدد کرنے والا ناخلف بیٹا گرفتار کر لیا

ہفتہ 3 اگست 2024 19:12

بنی پولیس نے والدہ پر تشدد کرنے والا ناخلف بیٹا گرفتار کر لیا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2024ء) بنی پولیس نے والدہ پر تشدد کرنے والا ناخلف بیٹا گرفتار کر لیا ، ترجمان پولیس کے مطابق بنی پولیس کو متاثرہ خاتون نے درخواست دی کہ اس کا بیٹا واصف یعقوب اس پر تشدد کرتا ہے، بنی پولیس نے والدہ کی درخواست پر والدین تحفظ آرڈنینس کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا، ایس پی راول کا کہنا تھا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، والدین جیسی عظیم ہستی سے ناروا سلوک ناقابل تصور اور افسوسناک ہے۔

متعلقہ عنوان :