پنجاب حکومت نے ہمت کارڈ کے لئے 3 لاکھ 88 ہزارافراد کا ڈیٹا مرتب کرلیا

ہفتہ 3 اگست 2024 20:43

پنجاب حکومت نے ہمت کارڈ کے لئے 3 لاکھ 88 ہزارافراد کا ڈیٹا مرتب کرلیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2024ء) پنجاب حکومت نے ہمت کارڈ کے لئے 3لاکھ 88ہزار افراد کا ڈیٹا مرتب کرلیا۔5ہزار سے زائد افراد دیگر پروگرامز کے بینفشری نکلے ہیں جو حکومت کی دوسری اسکیموں سے پہلے ہی رقم وصول کررہے ہیں،ڈیٹا میں 28ہزار افراد کی دوبارہ تصدیق کی جائے گی۔

(جاری ہے)

حکام کا کہناتھا ڈیٹا میں 1لاکھ 50ہزار افراد کام کرنے کے قابل نہیں، ہمت کارڈ دینے کے لئے ماہانہ امدن کی حد 40ہزار روپے رکھی گئی،تین لاکھ 41ہزار افراد کی میڈیکل بورڈ نے تصدیق کردی۔پنجاب حکومت ہمت کارڈ کے تحت 7ہزار سے 10ہزار روپے دے گی،یہ رقم سہ ماہی بنیادوں پر معذور افراد کو ہی دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :