راولپنڈی ،5منشیات فروش گرفتار،7کلو چرس برآمد،مقدمات درج

ہفتہ 3 اگست 2024 23:04

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2024ء) سی پی او سید خالدہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری کرتے ہوئی5 ملزمان کوگرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضے سی7کلو سے زائد چرس برآمدکرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گوجر خان پولیس نے ملزم ندیم سی02کلو400گرام چرس،صدر واہ پولیس نے ملزم محمد حسن سی02کلو200گرام چرس، پیرودہائی پولیس نے ملزم مہتاب سی01کلو455گرام چرس،سول لائنز پولیس نے ملزم دائود سی560گرام چرس، کہوٹہ پولیس نے ملزم شاہداقبال سی530گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف ا لگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔

سی پی او سید خالدہمدانی نے کہاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :