م*وزیر اعلی مریم نواز شریف کا ڈرگ فری پنجاب ویژن ، پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری

لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی ایک روز میں صوبہ بھر میں 300چھاپے، 128ملزمان گرفتار، 125مقدمات درج، بڑی مقدار میں منشیات برآمد

ہفتہ 3 اگست 2024 20:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2024ء) وزیر اعلی مریم نواز شریف کے ڈرگ فری پنجاب ویژن کی تکمیل کیلئے پنجاب پولیس کا سخت کریک ڈائون جاری ہے ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لائی گئی ہے ، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ایک روز میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 300چھاپے مارے گئے، مکروھ دھندے میں ملوث 128ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے 125مقدمات درج کئے گئے ۔

ملزمان کے قبضہ سے 46کلو گرام چرس، 04کلو ہیروئن ، 16کلو افیون ،01کلو آئس، 2079لیٹرز شراب برآمد کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ 26فروری سے جاری خصوصی مہم کے دوران پنجاب بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر پولیس ٹیموں کے 40ہزار سے زائد ریڈز کئے گئے ، منشیات کے دھندے میں ملوث 19316ملزمان گرفتار کرتے ہوئے 18794مقدمات درج کئے گئے ، ملزمان کے قبضہ سے 11488کلوگرام چرس، 63کلو گرام آئس، 213کلو گرام ہیروئن ، 294کلو گرام افیون، 17لاکھ 17ہزار لٹر سے زائد شراب بھی برآمد کی گئی ۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی اوز ، ڈی پی اوز کو منشیات ڈیلرز اور سمگلرز کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی کا حکم دیا ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ہاٹ سپاٹ ایریاز اور منشیات کی آن لائن خرید و فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں اور گردونواح میں سرچ و کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رکھا جائے، والدین ، اساتذہ ، علما کرام اور سول سوسائٹی کے اشتراک سے منشیات کے خلاف آگاہی مہم بھی جاری رکھی جائے۔