ٓپی پی نمائندگان عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے دن رات مصروف عمل ہیں،عبدالسمیع پیر زادہ

ہفتہ 3 اگست 2024 20:15

ث سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2024ء) مکی شاہ ٹاو ٴن کی یوسی گیارہ نیوپنڈ کے چئیرمین عبدالسمیع پیرزادہ نے کہا ہے کہ پی پی نمائندگان عوام کو بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے میں دن رات مصروف عمل ہیں کوتاہی برتنے والے عملے کو کسی صورت نہیں بخشا جائیگا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بارشوں کے دوران یوسی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے دورے کے موقع پر میڈیا سیگفتگو کے دوران کیا دورے کے دوران ان کے ہمراہ کونسلر اصغر عباسی، منٹھار میمن ، رفیق کھوسو، علی بخش رڈ، ھادی بخش گوپانگ، احمد علی پٹھان، حاجی میمن، صدام پٹھان، ایوب پیرزادہ، منور جمالی، پپو عباسی، اشرف راجپوت، جہانگیر قریشی تھے۔

(جاری ہے)

مکی شاہ ٹاو ٴن کی یوسی گیارہ نیوپنڈ کے چئیرمین عبدالسمیع پیرزادہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ یوسی کے مختلف علاقوں آغا بدالدین کالونی، طوبی مسجد، چونہ بٹھہ، بھارہ محلہ، درزی محلہ، گوپانگ محلہ، محمدی محلہ اور کمبھار محلہ کا معائنہ کیا اور علاقہ مکینوں سے بھی ملاقاتیں کی علاقہ میکنوں نے یوسی چئیرمین سے نکاسی نظام سمیت صفائی کی بہتری کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا مکی شاہ ٹاو ٴن کی یوسی گیارہ نیوپنڈ کے چئیرمین عبدالسمیع پیرزادہ نے مزید کہا کہ اب مجموعی طور پر یوسی کے تمام وارڈ کی صورتحال بہتر ہے , مئیر سکھر اور ٹاؤن چئیرمین کی خصوصی ہدایات پر بارشوں کے باعث درپیش مشکلات سے نجات دلانے کیلئے یوسی عملہ متحرک انداز میں اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے۔

#

متعلقہ عنوان :