کراچی،تھانہ جمشید کوارٹرز پولیس کی کارروائی منشیات فروش ملزم گرفتار

اتوار 4 اگست 2024 17:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2024ء) تھانہ جمشید کوارٹرز پولیس نے منشیات فروش ملزم کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایس ایس پی ضلع شرقی کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے ملزم محمد سعید ولد عبدالحمید کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

ملزم کے قبضے سے ایک کلو سے زائد (1175گرام)اعلی کوالٹی کی چرس اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی ہے۔گرفتار ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :