{اولمپک گیمز: پاکستانی شوٹر جی ایم بشیر فائنل کی دوڑ سے آوٹ

ب*بشیر چار پوائنٹس کی دوری سے 581 پوائنٹس کیساتھ پندرویں نمبر پر رہے

اتوار 4 اگست 2024 21:25

{اولمپک گیمز: پاکستانی شوٹر جی ایم بشیر فائنل کی دوڑ سے آوٹ
  پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2024ء) پیرس میں جاری اولمپک گیمز کے شوٹنگ مقابلوں میں پاکستانی شوٹر جی ایم بشیر فائنل کی دوڑ سے آوٹ ہو گئے ،، جی ایم بشیر چار پوائنٹس کی دوری سے 581 پوائنٹس کیساتھ پندرویں نمبر پر رہے۔

(جاری ہے)

اولمپک گیمز میں پاکستانی شوٹرز کشمالہ طلعت، گلفام جوزف کے بعد غلام مصطفی بشیربھی میڈل کی دوڑ کیلئے فائنل راونڈ تک نہ پہنچ سکے۔

جی ایم بشیر پچیس میٹر ریپیڈ فار پسٹل مقابلوں میں صرف چار پوائنٹس کی دوری سے کوالیفائی نہ کر سکے جبکہ فائنل راونڈ کیلئے کولیفائی کرنے کیلئے 585اعشاریہ 28 پوائنٹس درکار تھے۔جی ایم بشیر کوالیفائنگ راونڈ میں 15ویں نمبر پر آے جنہوں نے دو مرحلوں میں581.19 پوائنٹس لئے۔ اولمپک گیمز میں آخری پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کا ایونٹ چھ اگست کو ہوگا