
ایف آئی اے ودیگر فریقین سے عمران خان کے کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب
مجھے تمام مقدمات میں ضمانت ملنے پر رہائی کے قریب نیب نے دوبارہ گرفتار کر لیا، لاہور ہائیکورٹ درج تمام مقدمات، انکوائریز اور نظر بندی کے احکامات طلب کرے،درخواست گزار کی عدالت سے استدعا
فیصل علوی
پیر 5 اگست 2024
14:36

(جاری ہے)
بعدازاں عدالت نے عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیلئے درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ عمران خان کی مقدمات کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی تھی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی تھی۔ درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا تھا کہ موجودہ درخواست لاہور ہائی کورٹ پرنسپل سیٹ پر دائر نہیں کی جا سکتی۔ درخواست متعلقہ فورم کے روبرو دائر کی جائے۔جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سردار لطیف کھوسہ کی وساطت سے دائر درخواست پر بطور اعتراض سماعت کی اور رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کرتے ہوئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی۔گزشتہ ہفتے عمران خان نے مقدمات اور انکوائری کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔درخواست گزار نے اپنی اپیل میں مو¿قف اپنایا تھاکہ سیاسی بنیادوں پر عمران خان کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کیا جا رہا ہے۔انہوں نے استدعا کی تھی کہ عدالت درج تمام مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے بانی پی ٹی کو کسی نئے مقدمے میں گرفتار کرنے سے روکنے کی بھی ہدایت دے۔
مزید اہم خبریں
-
یو این چیف کو غزہ کے انسانی بحران پر گہری تشویش
-
زراعت سے وابستہ نوجوانوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی، ایف اے او
-
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی زیرصدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس
-
ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کے عقب سے دریا پہنچ گئے
-
کمزور اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف سے بدعنوانی، آمریت اور طاقتور طبقے کی حکمرانی کو فروغ ملتا ہے
-
لاہور میں شیر کا فیملی پر حملہ
-
کراچی ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ لے رہی ہے
-
پائیدار ترقی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے عزائم کے ساتھ سیویل کانفرنس کا اختتام
-
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے
-
سیول کا عہد نامہ عالمی تعاون پر اعتماد سازی میں اہم ہوگا
-
خیبرپختونخواہ میں اپوزیشن کے پاس نمبر زیادہ ہوں گے تو عدم اعتماد لانا جمہوری حق ہے
-
وفاقی حکومت کا 2 تعطیلات کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.