این اے 241 سے پیپلز پارٹی امیدوار مرزا اختیار بیگ کی کامیابی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

پیر 5 اگست 2024 22:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2024ء) االیکشن ٹریبونل نے دھاندلی اور نتائج تبدیلی کا الزام سے متعلق این اے 241 سے پیپلز پارٹی امیدوار مرزا اختیار بیگ کی کامیابی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

الیکشن ٹریبونل کے روبرو عام انتخابات میں دھاندلی اور نتائج تبدیلی کا الزام سے متعلق این اے 241 سے پیپلز پارٹی امیدوار مرزا اختیار بیگ کی کامیابی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

مرزا اختیار بیگ کے وکیل نے موقف دیا کہ خرم شیر زمان کی درخواست ناقابل سماعت کے خارج کیا جائے۔ الیکشن ٹریبونل نے مرزا اختیار بیگ کی جانب سے الیکشن پیٹیشن خارج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ الیکشن ٹریبونل نے ریمارکس میں کہا کہ درخواست فیصلہ چند روز میں سنایا جائے گا۔ خرم شیر زمان نے پیپلز پارٹی کے مرزا اختیار بیگ کی کامیابی کو چیلنج کر رکھا ہے۔