
اولمپکس گیمز، ارشد ندیم نےجیولین تھرو مقابلوں کے فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا ، 8 اگست کو فائنل مقابلے میں نیزہ بازی کے جوہر دکھائیں گے
منگل 6 اگست 2024 18:17

(جاری ہے)
پاکستانی سفیر نے ارشد ندیم کی فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرنے پر انہیں مبارکباد دی اور ان کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔
اب ارشد ندیم 8 اگست کو جیولن تھرو ایونٹ کے فائنل میں نیزہ بازی کے جوہر دکھائی گے ۔ یہ پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم کا اولمپکس میں مسلسل دوسرا فائنل ہے۔ جیولن تھرو کوالیفیکشن راؤنڈ کے گروپ بی میں 16 ایتھلیٹس شامل تھے ۔یاد رہے کہ ارشد ندیم نے 2015 میں جولین تھرور کے طور پر اپنا کیریئر شروع کیا اور صرف ایک سال بعد پاکستان کو 2016 میں جونیئر اتھلیٹکس میں تمغہ دلایا۔ 2018 میں ایشین گیمز میں ارشد ندیم نے کانسی کا تمغہ جیتا۔سال 2020 ارشد ندیم کے لیے خوشیوں کی نوید لے آیا اور وہ ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل حاصل کرنے والے اتھلیٹ بنے۔انہوں نے اسلامک سولیڈیرٹی اور امام رضا کپ میں بھی سونے کا تمغہ حاصل کیا، لیکن ان کی اصل پہچان ٹوکیو اولمپکس سے اس وقت بنی جب ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے فائنل میں حریف میڈلسٹ اتھلیٹس کو ٹف ٹائم دیا اور صرف چند میٹر کے فرق سے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں 90.8 میٹر کی ریکارڈ تھرو کر کے پاکستان کو اتھلیٹکس میں پہلی بار طلائی تمغہ دلایا۔ارشد ندیم نے گزشتہ سال ورلڈ اتھلیٹکس میں چاندی کا میڈل حاصل کیا اور اب قوم کو پیرس میں بھی ان سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں اور اولمپکس میں میڈل کا 32 سالہ قحط ٹوٹنے کی منتظر ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
لمبے سپیل کے بعد میں تھک گیا
-
پاکستان اور بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میڈیا رائٹس فروخت ہوگئے
-
پی سی بی کا پی ایس ایل کے اثاثہ جات کی ویلیو ایشن کا فیصلہ
-
ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا 1 سال بعد اگلے ماہ مدِ مقابل ہوں گے
-
پاکستان کا ایشیا کپ کیلئے ہاکی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا امکان
-
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم دورہ آئرلینڈ کیلئے بھرپور تیاریوں میں مصروف
-
پاکستانی کیوئسٹ مبشررضا نے قطر میں اسنوکر ٹورنامنٹ جیت لیا
-
آسٹریلین ہائی کمیشن کے تعاون سے سمر ہاکی کیمپ کا انعقاد"
-
اٹلی نے پہلی بارآئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
پاکستان میں فٹبال کا بے پناہ ٹیلٹ ہے، محسن بیگ
-
دہشتگرد امن و خوشحالی کے دشمن، انشاء اللہ اپنے مزموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوںگے، شاہد آفریدی کی بلوچستان حملے کی مذمت
-
پاکستان کے لیے ٹی ٹونٹی لیگز چھوڑنے پر افسوس ہوتا ہے: عمر اکمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.