
م*ایران نے میزائل لانچروں کی منتقلی شروع کردی، روس نے بھی جدید ہتھیار فراہم کردئے
ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ ایران آئندہ چند دنوں میں حملے کی تیاری کر رہا ہے،امریکی اخبار
منگل 6 اگست 2024 19:40
(جاری ہے)
ایران عندیہ دے چکا ہے کہ وہ اسرائیل کو تہران میں اسماعیل ہنیہ کی ہلاکت کا جواب دینے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
اس بات نے بائیڈن انتظامیہ کے ذمہ داران کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔.ان کے نزدیک اس مرتبہ ایرانی حملہ لبنانی ملیشیا حزب اللہ اور تہران کے دیگر ایجنٹوں کی یلغار کے ملاپ سے ہو سکتا ہے۔خطے میں وسیع جنگ چھڑنے سے غزہ میں فائر بندی کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن کی اُن کوششوں میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے جو پہلے ہی تعطل کا شکار ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کے اجلاس میں امریکی صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس کو خطے کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر دونوں شخصیات کو بتایا گیا کہ یہ بات غیر واضح ہے کہ ایران اور حزب اللہ اسرائیل پر حملے کو کب ترجیح دیں گے اور ممکنہ حملے کی تفصیلات بھی سامنے نہیں آئی ہیں۔اس دوران روس اپنے اتحادی ایران کو ہتھیاروں کی سپلائی بڑھانے کے لیے کام کر رہا ہے اور اسے جدید ترین روسی ہتھیار فراہم کرنے کی طرف بڑھ رہا ہے۔نیویارک ٹائمز کے مطابق منگل کو ایرانی حکام نے بتایا ہے کہ تہران نے ماسکو سے جدید فضائی دفاعی نظام کی درخواست کی تھی۔ روس نے ہمیں ریڈار اور فضائی دفاعی سازوسامان فراہم کرنا شروع کر دیا ہے۔اسرائیلی اخبار ’’معاریف‘‘ نے رپورٹ کیا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کئی روسی ’’76-II‘‘ طرز کے ملٹری ٹرانسپورٹ طیارے تہران اترے ہیں۔قبل ازیں پیر کو روسی سلامتی کونسل کے سکیرٹری سرگئی شوئیگو سینئر ایرانی حکام سے بات چیت کے لیے تہران پہنچے تھے۔یہ دورہ ایران کے دارالحکومت تہران میں چند روز قبل حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کے تناظر میں اہم سمجھا جارہا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
قطر کا اسرائیل کیخلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ
-
ریاض ، کنگ ڈم ٹاورکو پاکستانی پرچم کے رنگوں سے روشن کردیا گیا
-
ٹرمپ کا دائیں بازور کی امریکی تنظیم ”اینٹیفا“کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کاعندیہ
-
غزہ کے مغربی کنارے کو ضم کرنے پر یو اے ای اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی سطح کم کر سکتا ہے .رپورٹ
-
اسرائیل کے ساتھ جاری مذاکرات‘ جلدسکیورٹی معاہدہ طے پا سکتا ہے.احمد الشرع
-
چارلی کرک کا قتل ایک المیہ لیکن سیاسی مباحثے کو دبانا نہیں چاہیے،اوباما
-
چین نے بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر امریکی اینوڈیا چِپس خریدنے پر پابندی لگا دی
-
برطانوی شاہی خاندان کا ونزر کاسل میں ٹرمپ کے اعزاز میں شاندار عشائیہ
-
آپ بے حد خوبصورت ہیں، صدرٹرمپ کی شہزادی کیٹ کی تعریف
-
ٹرمپ کا ہاتھ میں بٹ کوائن تھامے 12 فٹ کا سنہری مجسمہ نصب
-
ڈونلڈ ٹرمپ شاہ چارلس کی اچھی یادداشت سے متاثر
-
ٹرمپ کا دبائو برطرف، دو طرفہ تعلقات کو بڑھائیں گے ، پیوتن اور مودی کا اتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.