
دوبئی کا موسم گرما میں ہفتے میں چار دن کام کا منصوبہ‘اوقات کار بھی سات گھنٹے ہونگے
ہمارا مقصد ملازمین کا معیارزندگی بہتر بنانا اور سرکاری وسائل کی پائیداری کو بڑھانا ہے . ڈائریکٹرشعبہ انسانی وسائل
میاں محمد ندیم
جمعرات 8 اگست 2024
14:27

(جاری ہے)
حکومت نے جن سرکاری اداروں کو اس منصوبے میں شامل کیا گیا ہے وہاں جمعے کو کام نہیں ہو گا اورباقی چار دنوں میں روزانہ کے کام کے اوقات بھی سات گھنٹے ہوں گے یواے ای کے سرکاری نیوزپورٹل نے رپورٹ کیا کہ سٹاف سے موسم گرما کے کام کے اوقات کے بارے میں ایک سروے فارم بھرنے کو کہا گیا تھا جس میں اگست اور ستمبر میں دفاتر میں کام کے اوقات کم کرنے کی تجاویز کو بہت زیادہ حمایت ملی.
انسانی وسائل کا شعبہ مشاہدات اور رائے کا جائزہ لے گا تاکہ اس بات پر حتمی سفارشات پیش کی جا سکیں کہ آیا اس پائلٹ سکیم کو مستقبل کے موسم گرما کے لیے ایک طویل مدتی پالیسی بنایا جائے یا نہیں. شارجہ نے 2022 میں ہفتہ وار چار روز کام کا منصوبہ متعارف کروایا تھا اور اس کے بعد متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اسی سال جنوری میں ہفتے میں ساڑھے چار دن کام کر دیا تھاہفتے میں چار دن کام کا سب سے بڑا تجربہ 2022 میں برطانیہ میں ہوا بعد میں اس منصوبے میں شامل 61 کمپنیوں میں سے اکثر نے پالیسی کو جاری رکھنے کا وعدہ کیا جبکہ ایک تہائی نے کہا کہ وہ مستقل طور پر نیا ماڈل استعمال کر رہے ہیں. ٹرائل میں شریک 2900 افراد میں سے کوئی بھی ہفتے میں پانچ دن کام والے ماڈل پر واپس نہیں جانا چاہتا تھا اور اس میں شریک تمام کمپنیوں نے اطلاع دی کہ ان کے ملازمین کا ذہنی تناﺅ کم اور صحت بہتر تھی. دبئی کے نائب صدر اور حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کے جاری کردہ ایک حکم نامے میں اضافہ ہے جن کا مقصد دبئی کو دنیا کا رہنے کے لیے بہترین شہر بنانا ہے مئی میں دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے معیار زندگی سے متعلق حکمت عملی کی منظوری دی تھی جس میں ساحلی سائیکلنگ ٹریکوں کی لمبائی میں 300 فیصد اضافہ، رات کے سوئمنگ بیچوں کی لمبائی میں 60 فیصد اضافہ اور خواتین کے لیے نئے ساحل مخصوص کرنا شامل ہے. دبئی حکومت کے انسانی وسائل کے شعبے کے ڈائریکٹر جنرل عبداللہ الفلاسی نے کہا کہ ہمارا مقصد ملازمین کا معیارِ زندگی بہتر بنانا اور سرکاری وسائل کی پائیداری کو بڑھانا ہے جس سے دبئی کی رہائش اور کام کرنے کے لیے ایک پسندیدہ شہر کے طور پر عالمی پوزیشن مضبوط کرنے میں مدد ملتی ہے ہم معیار زندگی کے عناصر یکجا کرکے ایک ماڈل کا تجربہ کر رہے ہیں.مزید اہم خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
-
تنہائی دنیا میں ہر گھنٹے 100 افراد کی موت کا سبب، عالمی ادارہ صحت
-
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
کے پی بجٹ کی منظوری پر پارٹی میں اختلافات ہیں ان کو ختم کریں گے
-
ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.