جمعہ گل فاؤنڈیشن اسپتال میں پرچم کشائی کی تقریب 14اگست کو ہوگی

پاک سرزمین کے حصول کے لیے لاکھوں لوگوں نے اپنی جان قربان کی ،کریم خان

جمعرات 8 اگست 2024 22:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2024ء) جمعہ گل فاؤنڈیشن کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر 14کو زیر تعمیر جمعہ گل فاؤنڈیشن اسپتال میں پرچم کشائی اور شجر کاری مہم کا آغاز کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں جمعہ گل فاؤنڈیشن کے سیکرٹری کریم خان نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ 14اگست وہ تاریخی دن ہے جب بر صغیر کروڑوں مسلمانوں کو پاکستان کی شکل میں ایک آزاد خطہ ملا ۔بانیان پاکستان نے اس پاک سرزمین کے حصول کے لیے اپنی جان و مال کا نذرانہ پیش کیا ۔انہوںنے کہا کہ 14اگست کو جمعہ گل فاؤنڈیشن کی جانب سے زیر تعمیر جمعہ گل فاؤنڈیشن اسپتال میں پرچم کشائی کی جائے گی جبکہ پودے لگاکر شجرکاری مہم کا بھی آغاز کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :