پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے نہم جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

امتحان میں کامیابی کاتناسب 44.5فیصدرہا ، امتحان میں1لاکھ59ہزاربچے فیل ہوئے ننکانہ سے تعلق رکھنے والی نور الہدی نے 552نمبر حاصل کر کے لاہور بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی

جمعہ 9 اگست 2024 17:15

پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے نہم جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2024ء) لاہور سمیت پنجاب کے تعلیمی بورڈ ز نے نہم جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا۔کنٹرولر امتحانات محمد زاہد میاں اور سیکرٹری بورڈ بشریٰ بی بی نے نتائج کا اعلان کیا ۔ نہم جماعت کے امتحان میں2لاکھ87ہزارامیدواروں نے حصہ لیا جن میں 1لاکھ27ہزار836امیدوارکامیاب ہوئے۔جبکہ امتحان میں 1 لاکھ 59 ہزار بچے فیل ہوئے ۔

(جاری ہے)

سائنس گروپ کے 2لاکھ 19ہزار 579طلبہ میں سے ایک لاکھ 4ہزار 9طلبہ پاس ہوئے جبکہ آرٹس گروپ کے 67ہزار 419 میں سے 23ہزار 747 طلبہ پاس ہوئے۔امتحان میں کامیابی کاتناسب 44.5فیصدرہا ۔سیکرٹری لاہور بورڈ بشری بی بی نے چیئرمین لاہور بورڈ کی ہدایات پر رزلت کو آن لائن کیا ۔ اس موقع پر کنٹرولر امتحانات محمد زاہد میاں نے کہا کہ 13دن پہلے نویں جماعت کے رزلٹ کا اعلان کر رہے ہیں اس سال لاہور بورڈ کے نویں جماعت کا رزلٹ پچھلے سال کی نسبت پانچ فیصد کم رہا ہے، نویں جماعت میں ننکانہ سے تعلق رکھنے والی نور الہدی نے 552نمبر حاصل کر کے لاہور بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :