پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن کی پیرس اولمپک گیمز 2024 میں ارشد ندیم کو سونے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد

جمعہ 9 اگست 2024 19:25

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2024ء) پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے پیرس اولمپک گیمز 2024 کے جیولین تھرو کے ایونٹ میں ارشد ندیم کو سونے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپک گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور میڈل جیت کرکے ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ارشد ندیم آئندہ بھی ایسے ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :