ڈسکہ میں حادثے کے نتیجے میں ایک مزدور جاں بحق، دو زخمی

جمعہ 9 اگست 2024 19:25

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2024ء) ڈسکہ میں گرڈ سٹیشن فرنس پر کام کرتے ہوئے ایک مزدور جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق ڈسکہ موڑ کے قریب گرڈ سٹیشن گلوٹیاں میں مزدور کام کر رہے تھے اچانک کرین کا اگلا حصہ ٹوٹ کر مزدوروں کے اوپر آ گرا جس کے نتیجے میں 45 سالہ شاہد محمود جاں بحق ہو گیا جبکہ 35 سالہ محمد اقبال اور 30 سالہ سفیان شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پہنچ کر ضروری کارروائی کے بعد نعش اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :