حیسکو کے متعلق عوامی شکایات سننے اور ان کے فوری حل کے لیئے ڈی سی آفس میں کھلی کچہیری کا انعقاد

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی جمعہ 9 اگست 2024 17:33

نواب شاہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09اگست 2024 ) حیسکو کے متعلق عوامی شکایات سننے اور ان کے حل کے لیے آج ڈی سی آفس شہید بینظیرآباد کے دربار ہال میں ایک کھلی کچہری منعقد کی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن، ایس ای حیسکو فرمان علی اور ایکسین حیسکو عزیز احمد بھٹو نے شہریوں سے مسائل معلوم کئے کھلی کچہری میں شہریوں کی جانب سے بجلی کے بل زائد آنے، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، ڈیٹیکشن بل، ٹرانسفارمر تبدیل کرنے کے علاؤہ دیگر مسائل کے متعلق شکایات کی گئیں جس پر ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن، ایس ای حیسکو فرمان علی اور ایکسین حیسکو عزیز احمد بھٹو نے کئے شہریوں کے مسائل موقع پر حل جبکہ کچھ شہریوں کو مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن نے کہا کہ کافی وقت سے شہریوں کی جانب سے حیسکو کے متعلق شکایات موصول ہورہی تھی جس کے پیش نظر شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے آج حیسکو انتظامیہ کی جانب سے کھلی کچہری منعقد کی گئی ہے جس کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے اس موقع پر ایس ای حیسکو فرمان علی اور ایکسین حیسکو عزیز احمد بھٹو نے کہا کہ آج کھلی کچہری منعقد کرنے کا مقصد شہریوں کی حیسکو کے متعلق شکایات معلوم کرکے حل کرنا ہے انہوں نے مزید کہا کہ آج کی کھلی کچہری میں ایک سو سے زائد شہریوں کی جانب سے مختلف شکایات کی گئی ہیں کافی شکایات کو موقع پر حل کیا گیا ہے جبکہ باقی شکایات جلد حل کرکے رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو ارسال کی جائے گی اس موقع پر شہریوں کی جانب سے کھلی کچہری منعقد کرنے پر ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن اور حیسکو انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے آئندہ بھی کھلی کچہریاں منعقد کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :