قومی ہیرو ارشد ندیم کے آباؤ اجداد کا تعلق جہانیاں سے تھا انکے والد روزگار کے لیے جہانیاں سے نقل مکانی کرکے میاں چنوں منتقل ہوئے قریبی رشتے دار ابھی بھی جہانیاں مقیم ہیں، کامیابی پر اہل علاقہ کی جانب سے مبارکباد

Sarwar Nazir محمد سرور نذیر جمعہ 9 اگست 2024 17:36

جہانیاں (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09اگست 2024 ) قومی ہیرو ارشد ندیم  کے آباؤ اجداد جہانیاں کے رہائشی تھے ان کے والدجہانیاں سے نقل مکانی کرکے میاں چنوں منتقل ہوئے تھے،ارشد ندیم متعدد مرتبہ جہانیاں نجی دورے پر بھی آئے،قریبی رشتہ دار ابھی تک جہانیاں مقیم ہیں،ارشد ندیم کو اولپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر سیاسی وسماجی شخصیات اور کھلاڑیوں کی مبارکباد۔

تفصیل کے مطابق دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم جو کہ میاں چنوں کے رہائشی ہیں ان کے آباؤ اجداد کا تعلق جہانیاں سے تھا جو کہ رحیم شاہ روڈ پر واقع نظام آباد کے رہائشی تھے جبکہ ارشد ندیم کے والد کئی برس پہلے روزگار کے سلسلے میں جہانیاں سے نقل مکانی کرکے میاں چنوں منتقل ہو گئے تھے ارشد ندیم کے قریبی عزیز رشتہ دار ابھی تک جہانیاں کے علاقہ نظام آباد میں رہائش پذیر جنہیں ملنے کیلئے ارشد ندیم نے متعدد مرتبہ جہانیاں کے نجی دورے بھی کیے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر قومی ہیرو ارشد ندیم کو سابق ایم پی اے چوہدری کرم داد واہلہ،سابق صدر بار محمد لطیف خان خٹک،بینک آفیسر چوہدری سعید اقبال،چوہدری ثناء اللہ احسان،ڈاکٹر یٰسین گل،چوہدری عبدالحق،تنویر اسلم،محمد اسلم احساس،چوہدری قدیر سندھو،شاہ زیب،صدیق اکبر،فیصل اعجاز چھینہ،چوہدری سرور نذیر،محمد عثمان عرف چھانا،محمد آصف نظامی سمیت سیاسی و سماجی شخصیات اور کھلاڑیوں نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک کھلاڑی کی جیت نہیں بلکہ پوری قوم کی جیت ہے،اولمپکس میں کامیابی کا یہ لمحہ پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا،انہوں نے کہا کہ ہم ارشد ندیم کیلئے دعا گو ہیں کہ وہ مستقبل میں بھی  اسی طرح وطن کا نام روشن کرتے رہیں۔