بلدیاتی اداروں کی ڈیجیٹائزیشن سے کرپشن کے خاتمے میں مدد ملے گی: ذیشان رفیق
جمعہ 9 اگست 2024 22:31
(جاری ہے)
فنانشل مینجمنٹ بہتر ہوگی اور صارفین کو دفتر کے غیر ضروری چکر نہیں کاٹنا پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کی ڈیجیٹائزیشن سے کرپشن کے خاتمے اور سروس ڈیلیوری بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
صوبائی وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہریوں کو پینے کے صاف پانی اور سیوریج مسائل کے حل کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ یہ بات خوش آئند ہے کہ ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے ڈریم 2 منصوبے میں سرگودھا کو شامل کر لیا گیا۔ اس منصوبے پر 27 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے جس سے شہر بھر میں واٹر سپلائی، سیوریج اور ویسٹ منیجمنٹ کے مسائل کو مستقل طور پر حل کیا جا سکے گا۔ انہوں نے بتایا کہ کوشش ہے کہ آٹھ ماہ کے اندر تمام کاغذی کارروائی مکمل کرکے کام شروع کیا جائے اور جلد اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق لوکل گورنمنٹ سسٹم کو مضبوط تر بنایا جا رہا ہے تاکہ اپنے وسائل خود پیدا کر کے ترقیاتی کام کرائیں اور انہیں حکومتی گرانٹس پر انحصار نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب کے تحت شہروں اور دیہات میں صفائی کا یکساں نظام متعارف کرایا جا رہا ہے۔ گھر گھر سے کوڑا کرکٹ اکٹھا کرکے ڈمپنگ سائٹ پر منتقل کیا جائے گا۔ گلی، بازاروں، سڑکوں پر کوڑا کرکٹ نظر نہیں آئے گا۔ وارڈ کی سطح پر کمیٹیاں بنائی جائیں گی جو اس نظام میں کمی پیشی کو دور کریں گی۔ وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپنی زمہ داری نبھائی ہے اور آئندہ بھی نبھائے گی۔ شہریوں کو بھی اونر شپ لینی ہوگی۔ ان کا بتانا تھا کہ رواں ماہ 8 ڈویژنز میں ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے۔ ذیشان رفیق نے ای پیمنٹ سسٹم کی تیاری پر کمشنر سرگودھا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس نظام کو صوبہ بھر کی لوکل گورنمنٹس میں نفاذ کے اقدامات کیے جائیں گے۔ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن محمد اجمل بھٹی نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت سرکاری اداروں میں پبلک سروس ڈیلیوری کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔ ترقی کے زاویے لوکل گورنمنٹ سے گزرتے ہیں جب تک یہ نظام مضبوط نہیں ہوگا عوام کے میونسپل مسائل حل نہیں ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ ای پیمنٹ سسٹم ایم سی کی مختلف سروسز حاصل کرنے والوں کو ادائیگی کے لیے بینکوں وغیرہ میں قطاروں میں لگنے اور دفاتر کے چکر لگانے سے جان چھوٹ جائے گی۔ صارف کو موبائل فون پر بل موصول ہوگا اور ادائیگی بھی ای پیمنٹ کے تحت کی جا سکے گی جس کا صارف کو وصولی کا ایس ایم ایس بھی موصول ہوگا۔ بعدازاں صوبائی وزیر بلدیات زیشان رفیق نے سرگودھا ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے دفتر کا بھی افتتاح کیا۔ ظفر اللہ چوک کے قریب ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا دفتر قائم کیا گیا۔ اپنے دورے میں وزیر بلدیات نے سرگودھا میں زیر تعمیر گورنمنٹ نواز شریف کارڈیالوجی ہسپتال کا معائنہ کیا۔ انہیں ہپستال کے تعمیراتی کام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر بلدیات اور سیکرٹری بلدیات نے قینچی موڑ پر ایم سی کی سیور لائنز کی ڈی سلٹنگ کے جاری کام کا بھی موقع پر جا کر جائزہ لیا اور اس ضمن میں ضروری احکامات جاری کئے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان میں1سے 3سال کے 10میں سے 4بچوں کے خون میں سیسے کی موجودگی کا انکشاف
-
کراچی میں پانی کا بدترین بحران، پانی کی فراہمی مزید 3دن متاثر رہنے کا خدشہ
-
حالیہ جنگ میں سراسر نقصان امریکا و اسرائیل کا ہوا، مفتاح اسماعیل
-
آج ملک میں محنت کشوں کے ساتھ جو ظلم و زیادتی ہو رہی ہے وہ ماضی میں کبھی نہیں ہوئی، عبداللطیف نظامانی
-
آئی ایم ایف نے امریکہ ایران جنگ کے باعث مہنگائی میں اضافے سمیت سنگین خطرات سے خبردار کردیا
-
وزیرِاعلی کا پاک افغان سرحد پرفتنہ الخوارج کی در اندازی کی کوششیں ناکام بنانے پر اظہار تشکر
-
ملک کی معیشت کا پہیہ مزدوروں کی محنت اور لگن کی بدولت مسلسل رواں دواں ہے،سینیٹر شیری رحمان
-
موبائل فونزچھین کر آئی ایم ای آئی تبدیل کرنے والے ملزمان گرفتار
-
ڈاکٹرعشرت العباد خان کا یومِ مزدور پر بیان ، کم ازکم تنخواہ 65 ہزارمقررکرنے کا مطالبہ
-
عوامی مسائل کے حل کے لیے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، گورنر سندھ
-
یومِ مزدور: سید مراد علی شاہ کا محنت کشوں کو سرخ سلام، مزدور دوست اقدامات جاری رکھنے کا عزم
-
راولپنڈی: نابالغ لڑکی سے مبینہ زیادتی، دو افراد گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.