مقامی لوگوں کے عالمی دن پر ان کے بارے میں جاننے کے کچھ اہم نقاط
یو این ہفتہ 10 اگست 2024 00:45
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 10 اگست 2024ء) آج دنیا کے قدیمی مقامی باشندوں کا سالانہ عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اپنی مرضی سے الگ تھلگ رہنے اور دنیا سے رابطہ نہ رکھنے والے ان لوگوں کے حقوق کا تحفظ امسال اس دن کا خاص موضوع ہے۔
ان لوگوں اور ان کی زندگی کے حوالے سے پانچ باتوں سے آگاہی ضروری ہے:
1۔ دنیا سے عدم رابطے کا کیا مطلب ہے؟
امسال اس عالمی دن پر ایسے قدیمی مقامی باشندوں کے تقریباً 200 گروہ توجہ کا مرکز ہیں جو اس وقت اپنی مرضی سے الگ تھلگ اور دنیا سے کوئی رابطہ کیے بغیر رہتے ہیں۔
یہ لوگ باقی دنیا سے کوئی تعلق نہیں رکھتے، اکٹھے رہتے ہیں اور شکار پر گزارا کرتے ہیں۔
یہ گروہ بولیویا، برازیل، کولمبیا، ایکواڈور، انڈیا، انڈونیشیا، پاپوا نیوگنی، پیرو اور وینزویلا میں قدرتی وسائل سے مالا مال دور دراز جنگلوں میں رہتے ہیں۔
(جاری ہے)
2۔
الگ تھلگ زندگی کا انتخاب کیوں؟یہ قدیمی مقامی باشندے دانستہ طور پر ترقی یافتہ انسانی آبادیوں سے دور رہتے ہیں۔
ان میں ہر گروہ کے پاس ایسا کرنے کی اپنی مخصوص وجوہات ہیں جن میں بعض اپنی خودمختاری برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔
بعض گروہ اپنی ثقافتوں اور زبانوں کو محفوظ رکھنے کے لیے بھی دوسروں سے الگ تھلگ ہو کر رہتے ہیں۔
3۔ کون سے خطرات درپیش؟
الگ تھلگ رہنے والے قدیمی مقامی باشندوں کے لیے ایک سنگین خطرہ یہ ہے کہ وہ بیرونی دنیا سے رابطے کے نتیجے میں بیماریوں کا شکار ہو سکتے ہیں۔
الگ تھلگ رہنے کی وجہ سے ان لوگوں کے جسم میں ان عام بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت نہیں پائی جاتی جو باقی دنیا کو لاحق ہوتی رہتی ہیں۔ اگر ان لوگوں کو بیرونی دنیا سے رابطے پر مجبور کیا جائے تو اس سے ان پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے اور ان کے پورے معاشرے ختم ہو سکتے ہیں۔
انہیں لاحق بعض سنگین ترین خطرات کا تعلق ہماری روزمرہ زندگیوں سے ہے۔
زراعت، کان کنی، سیاحت اور ان کے علاقوں میں قدرتی وسائل کے حصول کے ہماری کوششوں کا نتیجہ ان باشندوں کی زمین پر جنگلات کے کٹاؤ کی صورت میں برآمد ہو رہا ہے۔ اس سے ان کا طرز زندگی متاثر ہو رہا ہے اور وہ قدرتی ماحول تباہی سے دوچار ہے جس نے انہیں نسل در نسل تحفظ فراہم کیا ہے۔4۔
موجودہ صورتحال کے کیا نتائج؟اپنی مرضی سے الگ تھلگ رہنے والے قدیمی مقامی باشندے جنگلات کے بہترین محافظ ہیں۔
جب زمین اور علاقے سے متعلق ان کے اجتماعی حقوق کا تحفظ ہو گا تو جنگلات میں اضافہ ہو گا اور ان لوگوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ ثقافت اور لسانی تنوع کو تحفظ دینے کے لیے بھی ان لوگوں کی بقا ضروری ہے۔
آج کی انتہائی مربوط دنیا میں الگ تھلگ رہنے والے قدیمی مقامی باشندوں کا وجود انسانیت کی فراواں اور متنوع خوبصورتی کا ثبوت بھی ہے۔
5۔ قدیمی مقامی باشندوں کے تحفظ میں آپ کا کردار؟
ان لوگوں کو اپنی مرضی سے الگ تھلگ رہنے میں مدد دینے سے منفرد تہذیبوں اور ثقافتوں، زبانوں اور طرز زندگی کو تحفظ ملتا ہے۔ صارفین کی حیثیت سے اس معاملے میں ہمارے موزوں انتخاب اور فیصلوں کی بدولت ان لوگوں کو معدومیت سے بچانے میں مدد مل سکتی ہے۔
قدیمی مقامی باشندوں کو ایک بڑا خطرہ قابل تجدید توانائی کی ٹیکنالوجی میں استعمال ہونے والی لیتھیم، کوبالٹ اور دیگر اہم دھاتوں کے لیے کان کنی کرنے والی کمپنیوں سے لاحق ہے۔
اقوام متحدہ
کے سیکرٹری جنرل نے حال ہی میں قابل تجدید توانائی کی جانب منتقلی کے لیے درکار اہم دھاتوں کے حوالے سے ایک پینل تشکیل دیا ہے جو کان کنی سے متعلقہ سرگرمیوں میں انسانی حقوق کا تحفط یقینی بنانے کے لیے کام کرے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی رشید اکبر نوانی اور رکن پنجاب اسمبلی سعید اکبر نوانی کی ملاقات
-
الخدمت کا مدارس کے اساتذہ کو ’’بنوقابل آئی ٹی کورسز‘‘ کروانے کا اعلان
-
گنڈاپور اگر جیل توڑنے کی بات کرتا ہے تو پھر عمران خان کی ذمہ داری بھی ان کی ہے
-
علی امین گنڈاپور نے پوری صحافت کی بات نہیں کی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے عبدالقدیر خان ہسپتال ٹرسٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹر دینا خان کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
اسد قیصرنے پارٹی رہنمائوں کی گرفتاری کی مذمت
-
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل ، دو طرفہ بینکنگ سیکٹر کا قیام تجارتی حجم میں اضافے کا باعث بنے گا۔ خواجہ رمیض حسن
-
اڈیالہ جیل جانے سے متعلق علی امین گنڈا پور نے کسی کا نام نہیں لیا
-
جو کل کیا اس پر توبہ کریں
-
سب کو پتا ہے فیصل واوڈا کس کا ماوتھ پیس ہے
-
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں ڈسچارج
-
پنشن ایک بم کی شکل اختیار کرچکی ہے، اسے روکنا ہوگا، پنشن اصلاحات پر جلد قانون سازی لائیں گے، وزیرخزانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.