پاکستان کی مدر ٹریسا، ڈاکٹر روبتھ فائو کو دنیا سے رخصت ہوئے 7 برس بیت گئے

ہفتہ 10 اگست 2024 13:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2024ء) طب کے شعبے سے وابستہ پاکستان کی مدر ٹریسا ڈاکٹر روتھ فائو کو دنیا سے رخصت ہوئے 7 برس بیت گئے۔ڈاکٹر روتھ فا ئو8 مارچ 1960 میں پہلی بار پاکستان آئیں، اس وقت جب پاکستان میں کوڑھ کے مریض کو اچھوت سمجھا جاتا تھا، ایسے وقت میں جرمنی سے تعلق رکھنے والی اس خاتون ڈاکٹر نے جذام کے پاکستان سے خاتمے کیلئے اپنی تمام زندگی وقف کر دی۔

جرمن ڈاکٹر روتھ فا ئونے نیشنل لیپریسی کنٹرول پروگرام کے قیام میں بھی اہم کردار ادا کیا۔کراچی کے علاقے صدر میں میری ایڈیلیڈ لیپروسی سینٹر کی بنیاد رکھی، انہوں نے اپنی تمام تر محبت ان مریضوں کو دی جنہیں ان کے اپنے بھی چھوڑ دیتے ہیں۔ڈاکٹر روتھ فا ئوکی شب و روز کوششوں کے نتیجے میں عالمی ادارہ صحت نے 1996 میں پاکستان کو کوڑھ کے مرض سے پاک ملک قرار دے دیا، پاکستان اس ضمن میں ایشیا کے اولین ملکوں میں سے تھا جس نے اس مرض پر قابو پایا، انہیں پاکستان میں ستارہ قائد اعظم اور ستارہ ہلال ایوارڈ سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

جرمن ڈاکٹر روتھ فا ئونے پاکستان میں انسانیت کی خدمت کیلئے اپنی زندگی کے 57 برس وقف کئے۔ڈاکٹر روتھ فائو کا انتقال 10 اگست 2017 کو کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں ہوا، ان کی خدمات کے اعتراف میں ڈاکٹر روتھ فا ئوکو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔