ارشد ندیم 92.97 میٹر سے بھی لمبی تھرو کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، سابق کوچ

ہفتہ 10 اگست 2024 17:11

ارشد ندیم 92.97 میٹر سے بھی لمبی تھرو کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، سابق کوچ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2024ء) اولمپکس میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کے سابق کوچ سید فیاض بخاری نے کہا ہے کہ ارشد ندیم 92.97 میٹر سے بھی لمبی تھرو کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں سید فیاض بخاری نے کہا کہ ارشد ندیم میں اس سے بھی بڑی تھرو مارنے کی صلاحیت موجود ہے اور وہ 95 میٹر سے بھی لمبی تھرو مار سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کے مقابلے میں اگر کوئی ارشد کی 92.97 میٹر سے بڑی تھرو کرتا تو انہوں نے اس سے بھی بڑی تھرو کرنی تھی۔انہوںنے کہا کہ ارشد ندیم ابھی جوان ہیں اور مزید 2 اولمپکس کھیل سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :