وزیر اعلیٰ کے پی کا ایک لاکھ گھرانوں کو مفت سولر سسٹم دینے کا اعلان

․غریب گھرانوں کو 2 کلو واٹ تک مفت سولر سسٹم دیے جائیں گے جس میں پینلز، انورٹر، وائرنگ، پنکھے اور بلب شامل ہیں،علی امین گنڈا پور

ہفتہ 10 اگست 2024 18:54

وزیر اعلیٰ کے پی کا ایک لاکھ گھرانوں کو مفت سولر سسٹم دینے کا اعلان
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2024ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں ایک لاکھ غریب گھرانوں کو مفت سولر سسٹم دینے کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے طمابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کاہ کہ غریب گھرانوں کو 2 کلو واٹ تک مفت سولر سسٹم دیے جائیں گے جس میں پینلز، انورٹر، وائرنگ، پنکھے اور بلب شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ سولر سسٹم کی تنصیب سے بجلی چوری اور لائن لاسسز میں کمی ہوگی، احساس پروگرام کے تحت رجسٹرڈ غریب گھرانوں کو سولر سسٹم دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں صرف پینلز دیے جا رہے ہیں لیکن ہم پورا سولر سسٹم نصب کر رہے ہیں، منصوبے کیلئے 20 ارب روپے سے زیادہ مختص کیے ہیں۔