فاروق ستار نے گورنر سندھ کی تبدیلی کو افواہ قرار دے دیا

کامران ٹیسوری سرکاری وسائل پر بوجھ ڈالے بغیر عوامی مفادات کے کام کررہے ہیں،رہنما ایم کیو ایم

ہفتہ 10 اگست 2024 19:59

فاروق ستار نے گورنر سندھ کی تبدیلی کو افواہ قرار دے دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2024ء) مرکزی رہنما ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی کو افواہ قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

فاروق ستار کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ کامران ٹیسوری سرکاری وسائل پر بوجھ ڈالے بغیر عوامی مفادات کے کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زندگی کے تمام شعبہ جات میں اگر کسی گورنر کی قبولیت ہے تو وہ کامران ٹیسوری ہیں۔فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ حسرت ان غنچوں پہ ہے جو بن کھلے مرجھا گئے، کامران ٹیسوری کو ہٹانے کی خبر بس افواہ ہے۔