اپ ڈیٹ %این اے 154 لودھراں، این اے 81گجرانوالہ اور این اے 79 گوجرانوالہ میں دوبارہ گنتی، فیصلہ آج سنایا جائے گا

اتوار 11 اگست 2024 18:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2024ء) سپریم کورٹ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق فیصلہ آج پیر کو سنایا جائے گا۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ فیصلہ سنائے گا،عدالت قومی اسمبلی کے تین انتخابی حلقوں میں دوبارہ گنتی سے متعلق فیصلہ سنائے گی۔

(جاری ہے)

این اے 154 لودھراں، این اے 81گجرانوالہ اور این اے 79 گوجرانوالہ میں اعتراضات کیے گئے پولنگ اسٹیشنز کی دوبارہ گنتی بارے اپیلوں پر فیصلہ سنایا جائے گا۔