پاکستان دو قومی نظریہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آی، حافظ امیر حمزہ رافع

ہم سب جماعتی،لسانی،مذہبی،برادریوں اور مسلکی نفرتوں کو پس پشت ڈال کر مل بیٹھیں تو کفار کے ایجنڈوں کوشکست سے دوچار کر سکتے ہیں

پیر 12 اگست 2024 16:58

ڈونگہ بونگہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2024ء) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے پریس کلب بہاولنگر میں نظریہ پاکستان ہی بقائے پاکستان ہے کے حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ امیر حمزہ رافع نے کہا کہ پاکستان دو قومی نظریہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا۔وہ نظریہ لا الہ الا اللہ کا اک عشق اک جنوں تھا بلکہ ایک زندہ زبان واحد زنجیر میں جکڑا ہوا ایمان تھا۔

مسلمانان برصغیر ایک ایسے عقیدے پر ایمان رکھتے تھے جس سے دنیا بھر کی دیگر اقوام کی تہذیب،تمدن،ثقافت ہر لحاظ سے مختلف تھیں۔انہوں نے کہا کہ کلمہ طیبہ لا الہ الا اللہ پر ایمان رکھنے والوں اور بتوں کو معبود رکھنے والوں کے درمیان دو قومی نظریہ ہی وہ واحد اور واضح لکیر تھی جس نے برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کو ذات،نسل،فرقہ و مسلک سے بالاتر ہوکر ایک نظریہ ایک جدوجہد پر لا کھڑا کیا جس کے نتیجہ میں پاکستان جیسی عظیم ریاست معرض وجود میں آئی۔

(جاری ہے)

ضلعی صدر کاشف چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت بد امنی و انتشار کا شکار ہے جو کہ واضع طور پر کفار کا ایجنڈا ہے۔اگر ہم سب جماعتی،لسانی،مذہبی،برادریوں اور مسلکی نفرتوں کو پس پشت ڈال کر مل بیٹھیں تو کفار کے ایجنڈوں کو بدترین شکست سے دوچار کر سکتے ہیں۔اور اس کا واحد حل نظریہ پاکستان ہی بقائے پاکستان ہے۔

متعلقہ عنوان :