محکمہ موسمیات نے بلوچستان بھر کے علاقوں میں شدید بارشوں کی الرٹ جاری کردیا

جمعرات 15 اگست 2024 22:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2024ء) محکمہ موسمیات نے بلوچستان بھر کے علاقوں میں شدید بارشوں کی الرٹ جاری کر دی جس پر ایگزیکٹو انجینیئر ایریگیشن ڈرینیج مدثر ظفر کھوسہ نے آنے والے مون سون سپیل کی تیاری کے لیے کیرئیر ڈرین 1 اور اوچ کینال کی مضبوطی کے کام شروع کروا دئیے مدثر ظفر کھوسہ نے تمام سب ڈویڑنل افسران سب انجینیئرز اور دیگر ماتحت عملے کو سختی سے ہدایت دی ہیں کہ وہ حکومتی اقدامات پر ہر صورت عمل درامد کو یقینی بنائیں مون سون بارشوں کے متعلق پیشگی اقدامات کے حوالے سے صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی اور صوبائی سیکرٹری آبپاشی حافظ عبدالماجد کنال سسٹم اس کی شاخوں اور ڈرینیج سسٹم کی پشتوں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے جو ہدایات دی ہیں ان پر ہر صورت عمل درامد کو یقینی بنائیں گے ہماری بھرپور کوشش رہے گی کہ محدود وسائل میں رہ کر زیادہ سے زیادہ عوام کے مفاد میں اقدامات کیے جائیں تاکہ یہ لوگوں کو سیلابی صورتحال سمیت دیگر کٹھن مشکلات سے دو چار نہ ہونا پڑے بھاری مشینری کے ذریعے ڈرینیج سسٹم اور اس کی شاخوں کی پشتوں کو مضبوط کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے ہمارا عملہ بھاری مشینری کے ذریعے کام میں مصروف عمل ہے انشاء اللہ مشکل حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے قدرتی آفات سے نمٹنا انتہائی مشکل عمل ہے مگر حفاظتی اقدامات کرنا ہماری ذمہ داریوں کا حصہ ہے جس پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع جعفرآباد اور ضلع صحبت پور میں ڈرینیج سسٹم کی پشتوں کو مضبوط بنانے اور تمام تر خامیوں کو دور کرنے کے لیے ضلع انتظامیہ کی جانب سے بھی مشاورت حاصل کی جا رہی ہے تاکہ بہتر سے بہتر اقدامات کیے جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :