بھارت،ماں کی ڈانٹ پر ڈرانے کیلئے پھندہ لگانا نوجوان کی جان لے گیا

جمعہ 16 اگست 2024 13:31

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2024ء) آج کل بچوں اور نوجوان لڑکے لڑکیوں میں ویڈیو گیمز کا رجحان بڑھ رہا ہے اور یہ ایک ایسی لت ہے جو بچوں کو 24 ، 24 گھنٹے اسکرین کے سامنے سے ہلنے نہیں دیتیں اور وہ کچھ اور کام کرنے میں دلچسپی بھی نہیں لیتے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش میں ایک 16 سالہ لڑکے نے اپنی والدہ کی جانب سے ویڈیو گیم کھیلنے پر ڈانٹنے پر خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق آنند کشور نامی لڑکا دسویں جماعت کا طالب علم تھا جو بہت زیادہ ویڈیو گیم کھیلتا تھا اور اسی وجہ سے اس کی پڑھائی کا حرج ہورہا تھا۔پولیس کا بتانا ہے کہ ایک دن اس کی والدہ نے اسے کافی زیادہ ڈانٹا اور گیم چھوڑ کر کوچنگ کلاسز لینے کے لیے کہا جس پر وہ دلبرداشتہ ہوگیا۔آنند کے اہلخانہ کے ایک فرد نے یہ بھی دعوی کیا کہ اس نے والدہ کو ڈرانے کے لیے گلے میں پھندا لگایا تھا جو غلطی سے اس کے گلے میں تنگ ہوگیا جس سے اس کی موت ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :