ایف آئی درج ملزمان گرفتار،جعلی و غیر معیاری کوکنگ آئل و بناسپتی گھی ضبظ کر لیا گیا

Akhtar Rasool Janjua اختر رسول جنجوعہ ہفتہ 17 اگست 2024 17:42

شیخوپورہ (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17اگست 2024 ) ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب محمد عاصم جاوید کی ہدایات پر اور ڈائریکٹر سنٹرل ، ڈائریکٹر ویجیلینس، ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز لاہور ڈویژن  اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن شیخوپورہ کی سربراہی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے گزشتہ روز معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے شیخوپورہ کے علاقے فیروز والا کے قریب خوراک سے منسلک آئل کے 1 یونٹ پر چھاپہ مارا۔

(جاری ہے)

انسپکشن کے دوران  دوسرے برینڈز کی طرز پر کی گئی جعلی آئل کی  پیکنگ ، آئل کی غیر معیاری  اورغیر صحت بخش  تیاری پائے جانے پر مالکان کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ایف آئی آر درج کروائی گئی  اور مالکان کو حوالہ پولیس کر دیا گیا۔مزید اس کی تیاری میں استعمال ہونے والی اشیاء   /مشینری کو موقع پر ضبط کر لیا گیا۔  مزید 4800 کلو پیکڈ خیبر بناسپتی گھی ، 375 کلو کاسٹک سوڈا، 125 کلو ایکٹیویٹڈ بلیچنگ ارتھ، 7 پلاسٹک سٹوریج ٹینک اور 150 لٹر خراب گھی کو موقع پر تلف بھی کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :