میرپورخاص ڈگری میں موٹر سائیکلوں کی چوری کی وارداتوں میں اضافہ نامور نوجوان سماجی رہنما کامریڈ پریم راٹھور کولہی کی سی ڈی 70 موٹر سائیکل نامعلوم چور لے آڑے

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری ہفتہ 17 اگست 2024 17:44

میرپورخاص(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17اگست 2024 ) ڈگری میں موٹر سائیکلوں کی چوری کی وارداتوں میں اضافہ نامور نوجوان سماجی رہنما کامریڈ پریم راٹھور کولہی کی سی ڈی 70 موٹر سائیکل نامعلوم چور لے آڑے۔ کامریڈ پریم راٹھور کولہی کی رہشگاہ غریب سے ان کے گھر کے باہر کڑی ہوئی لال کلر کی سی ڈی 70 موٹر سائیکل ماڈل 2012 چور باآسانی چوری کرکے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

ایسی اطلاع کامریڈ پریم راٹھور نے ایس ایچ او ڈگری سلیم سراج سمون کو بروقت دی ایس ایچ او نے تحقیقات شروع کردی ہے ایس ایچ او نے جلد موٹر سائیکل واپس کروانی کی یقین دیھانی کروائی ہے دوسری جانب  ڈگری میں آئی دن بڑھتی ہوئی موٹر سائیکلوں کی چوری کی وارداتوں پر شہر کی سیاسی سماجی شخصیات کی جانب سے پولیس کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی ضلعی میرپورخاص کے صدر احسان جروار ڈگری کی نامور سیاسی شخصیت چوہدری احسن پ پ شھید بھٹو کے مرکزی رہنما سید جمال شاہ ایس ٹی پی رہنما میر یونس تالپر پرویز نوحانی وکیل دائود لغاری و دیگر نے کامریڈ پریم راٹھور کی چوری ہوئی موٹر سائیکل کی واردات کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی سندھ ایس ایس پی میرپورخاص سے مطالبہ کیا ہے چوری کی گئی موٹر سائیکل جلد واپس کروا کر شہریوں میں پائی جانے والی بیچیی کو فوری ختم کیا جائے