بہاولنگر سمیت مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار میں بہتری آنا شروع ہوگئی

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم ہفتہ 17 اگست 2024 17:46

بہاولنگر(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17اگست 2024 ) بہاولنگر سمیت مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے گزشتہ کئی روز سے انٹرنیٹ سروس سست روی کا شکار تھی جس کی وجہ سے پاکستان میں معاشی خطرے کی گھنٹی بج گئی تھی حکومت کی جانب سے فوری نوٹس لینے پر کمپنیوں نے انٹرنیٹ کی رفتار کو بہتر کرنا شروع کردیا ہے یہاں پر یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کئی روز سے ملک بھر میں نیٹ سروس نہ ہونے کے برابر تھی اس کے باوجود موبائل کمپنیاں نیٹ سے پیسے کاٹ رہی تھیں جس پر صارفین نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے کہا ہے کہ گزشتہ کئی روز سے نیٹ خرابی کے باوجود ان کے موبائل سے رقم کاٹنے پر کمپنیوں کو نہ صرف جرمانہ کیا جائے بلکہ ان کی رقم بھی واپس دلوائی جائے۔