حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار دو تعطیلات کو والدین نے مستردکر دیا

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم ہفتہ 17 اگست 2024 17:48

بہاولنگر(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17اگست 2024 ) حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار دو تعطیلات کو والدین نے مسترد کرتے ہوئے فیصلہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر میں ہفتہ وار دو تعطیلات کرنے کا اعلان کیا گیا جس پر والدین نے سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچے پہلے ہی نہیں پڑتے اب دو چھٹیاں بچوں کی تعلیم کیلئے نہ صرف نقصان دہ ہونگی بلکہ اس سے تعلیمی سرگرمیوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہونگے۔