کمشنر پشاور ڈویژن کی زیر صدارت میگا پراجیکٹ کے حوالے سے جائزہ اجلاس

پیر 19 اگست 2024 20:28

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2024ء) کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی سربراہی میں بین الاقوامی اور ملکی سطح پر انتہائی اہمیت کے حامل منصوبے میگا پراجیکٹ پشاور تا طورخم 47 کلومیٹر پر محیط چار رویہ ایکسپریس وے ،خیبر پاس اکنامک کوریڈور، سدرن لنک روڈ کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 31 شاندانہ گلزار، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل پشاور ثنیہ صافی سمیت نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں روڈ کی جلد تعمیر کو یقینی بنانے،متاثرین کے تحفظات دور کرنے اور روڈ کی تعمیر کے لیے اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے کہا کہ بین الاقوامی اور ملکی سطح پر انتہائی اہمیت کے حامل منصوبے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اورپراجیکٹ کے بروقت آغاز کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے ۔