فیصل آباد:گھریلو جھگڑے پر مشتعل شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو موت کے گھاٹ اتاردیا

پیر 19 اگست 2024 22:34

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2024ء) گھریلو جھگڑے پر مشتعل شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے قاتل شوہر کی تلاش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق تھانہ گڑھ کے علاقہ کلیانوالہ میں محمد یار کا اپنی اہلیہ آسیہ بی بی سے جھگڑا رہتا تھا، گزشتہ روز میاں بیوی میں کسی بات پر دوبارہ تلخ کلامی ہو گئی تو شوہر الله یار نے فائرنگ کر کے بیوی آسیہ بی بی کو موت کے گھاٹ اتار کر موقع سے فرار ہو گیا، تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولہ کی نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل شوہر کی تلاش شروع کر دی ہے۔