تربیلا ڈیم مکمل بھر گیا، پانی کا ذخیرہ 57 لاکھ 66 ایکڑ فٹ تک پہنچ گیا

ڈیم میں پانی کا اپنی پوری صلاحیت کے مطابق بھرنا زرعی شعبے اور بجلی کی پیداوار کیلئے نہایت خوش آئند ہے‘ترجمان

منگل 20 اگست 2024 12:49

تربیلا ڈیم مکمل بھر گیا، پانی کا ذخیرہ 57 لاکھ 66 ایکڑ فٹ تک پہنچ گیا
میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2024ء) ترجمان واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم اپنی پوری سطح 1550 فٹ تک بھر گیا، مکمل بھرنے کے بعد تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 57 لاکھ 66 ہزار ایکڑ فٹ تک پہنچ گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا ڈیم مکمل بھر گیا ہے، ڈیم میں پانی کا اپنی پوری صلاحیت کے مطابق بھرنا زرعی شعبے اور کم لاگت اور ماحول دوست بجلی کی پیداوار کیلئے نہایت خوش آئند ہے۔ترجمان کے مطابق تربیلا ڈیم اپنے قیام سے ملکی معیشت اور معاشرتی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے منصوبے سے زراعت کیلئے پانی کی فراہمی اور کم لاگت پن بجلی پیدا کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :